ساڑھی پہننا
سوال
اسلام میں عورت کا ساڑھی پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب
"آپ کے مسائل اوران کا حل" (366/8 طبع جدید ) میں ہے:
"سوال: ساڑھی پہننا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: اگر ساڑھی اس طرح سے پہنی جائے کہ اس سے پورا جسم چھپ جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن آج کل ہزار میں سے بمشکل ایک عورت ہی اس طرح پورا جسم ڈھانپ کر ساڑھی پہنتی ہے، چوں کہ ساڑھی پہن کر شرعی پردہ نہیں ہوسکتا، اس لیے صرف ساڑھی پہن کر عورت کے لیے باہر نکلنا جائز نہیں۔"
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200827
تاریخ05-12-2020

