اشراق کے بعد سونا
سوال
کیا اشراق کے بعد سونا جائز ہے؟
جواب
طلوعِ آفتاب تک بغیر کسی ضرورت کے سونا مکروہ ہے، بوقتِ ضرورت گنجائش ہے، البتہ اشراق کا وقت ہوجانے کے بعد سونے میں شرعًا کوئی قباحت نہیں۔
الفتاوى الهندية (5/ 376):
"ويكره النوم في أول النهار وفيما بين المغرب والعشاء".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200822
تاریخ05-12-2020

