دلہن کا لہنگا پہننا
سوال
شادی کے موقع پر دلہن پر لہنگا چڑھانا اور دلہن کا لہنگا پہننا کیسا ہے؟
جواب
دلہن کا لہنگا پہننا جائز ہے، البتہ اس میں ستر پوشی اور پردے کا خیال رکھنا لازم ہے، یعنی اگر وہ باریک کپڑا ہے تو اس کے نیچے بھی کوئی شلوار یا پاجاما وغیرہ پہنے اور اوپر قمیص یا کرتا ایسا ہو جس سے ناف وغیرہ دیگر مستورہ حصے اچھی طرح سے چھپ جائیں، ایک عورت کا اپنے محارم کے سامنے بھی ناف، پیٹ اور اس سے پیچھے پیٹھ کے حصے کھولنا جائز نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (6 / 369):
"(و) ينظر (من الأجنبية) ولو كافرة مجتبى (إلى وجهها وكفيها فقط) للضرورة قيل: والقدم والذراع إذا أجرت نفسها للخبز تتارخانية ··· (فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام وهذا في زمانهم، وأما في زماننا فمنع من الشابة قهستاني وغيره (إلا) النظر لا المس (لحاجة)".
فقط و الله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

