یوٹیوب پر بیان سننا
سوال
یوٹیوب میں بیان دیکھنا کیساہے؟
جواب
یوٹیوب پر اگر جان دار کی تصویر یا ویڈیو کے ساتھ، دینی باتوں پر مشتمل بیان ہو تو بھی اس کا دیکھنا جائز نہیں ہے، اور اگر بیان میں باتیں ہی خلافِ شرع ہوں تو اس کا سننا بھی درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200693
تاریخ02-12-2020

