HBFCL نامی ادرے سے گھر کی تعمیر کے لیے قرضہ لینا
سوال
ایچ بی ایف سی سے گھر کی تعمیر کے لیے قرض لینا کیسا ہے؟ یہ ادارہ قسطوں پر قرضہ دیتا ہے اور باقاعدہ تعمیر چیک کرکے ہی اس کے لیے قرض دیتا ہے، اور اس قرض پر سات فیصد نفع (سود ) لیتے ہیں، تو یہ جائز ہے؟
جواب
HBFCL) House Building Finance Company Limited ) گھر خریدنے یا گھر کی تعمیر کے لیے قرضہ فراہم کرتا ہے اور اس قرض پر نفع لیتا ہے ،یہ قرضہ شرعًا سودی قرضہ ہے، جب کہ قرآن و حدیث کی رو سے سودی قرضہ کا لین دین ناجائز اور حرام ہے، اس لیے HBFCL سے house loan (گھر خریدنے یا گھر کی تعمیر کے لیے قرضہ) لینا شرعاً جائز نہیں ہے۔
حدیث شریف میں ہے:
"عن جابر، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه»، وقال: «هم سواء»".
(صحیح مسلم، باب لعن آکل الربوٰ و موکلہ، ج:۳ ؍ ۱۲۱۹ ، ط:داراحیاءالتراث العربی)
فتاوی شامی میں ہے :
"وفي الأشباه كل قرض جر نفعاً حرام. (قوله: كل قرض جر نفعاً حرام) أي إذا كان مشروطاً".
(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

