بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک بھائی کے مکان میں دیگر بھائیوں کا حصہ

سوال

میرے بنائے ہوئے مکان میں میرے بھائیوں کا حصہ ہو گا یا نہیں؟

جواب

آپ نے جو مکان بنایا ہے اگر اس کی زمین اور تعمیر میں صرف آپ کی ذاتی رقم  لگی تھی، والد یا دیگر بھائیوں کی کوئی رقم نہ لگی تھی تو اس مکان کے مالک آپ ہی ہوں گے، دیگر بھائیوں کا اِس مکان میں کوئی  حصہ نہیں ہوگا، لیکن اگر اس مکان میں دیگر بھائیوں کی بھی رقم لگی تھی تو ہر ایک اپنی لگائی ہوئی رقم کے تناسب سے اس مکان میں شریک ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200670
تاریخ01-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں