قبر کھودنے کے دوران جنازہ آجائے
سوال
اگر کوئی شخص قبر کی کھدائی کررہا ہو اور ساتھ جنازہ آ جائے تو کیا وہ شخص جنازہ پڑھ سکتا ہے؟ یا اسے دوبارہ غسل کر کے جنازہ پڑھنا ہوگا؟
جواب
بصورتِ مسئولہ اگر مذکورہ شخص قبر کھودنے میں مشغول تھا اس دوران کوئی جنازہ آجائے اور جنازہ کی نماز پڑھی جارہی ہو تو اگر یہ باوضو ہے تو جنازہ پڑھ سکتا ہے، قبر کھودنے کے بعد غسل کرنا کوئی ضروری نہیں۔ اور اگر اس شخص کا وضو نہیں ہے، اور وضو کے لیے جانے کی صورت میں نمازِ جنازہ نکلنے کا اندیشہ ہو تو وہیں تیمم کرکے نمازِ جنازہ میں شامل ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

