بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے کردار پر فلم بنانا

سوال

 ایک فلم ہے، جس کا نام ہے، the message جو کہ 1976 میں ریلیز کی گئی، اس فلم میں اسلام کے لیے جو تکلیفیں صحابۂ کرام نے برداشت کیں ان تمام کو دکھایا گیا ہے، اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاءِ راشدین کو نہیں دکھایا گیا، البتہ دیگر بعض صحابہ کو دکھایا گیا ہے، جیسے کہ جعفر رضی اللہ عنہ، حمزہ رضی اللہ عنہ، ابو سفیان رضی اللہ عنہ اور کچھ دیگر صحابہ، کیا اس فلم کودیکھنا جائز ہے؟ اس میں اسلام کے لیے جو تکلیفیں اٹھائی گئیں اسے دکھایا گیا ہے۔

جواب

جان دار کی تصویر  پر مشتمل فلم سازی  ناجائز اور حرام ہے، اگر اس میں موسیقی، مرد وزن کا اختلاط، وغیرہ ہو تو یہ مستقل حرمت کی وجہ ہیں،  بالخصوص انبیاءِ کرام  علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جیسی مقدس اور معزز ہستیوں کی فلم بنانا اور اس كو  دیکھنا  قطعاً حرام اور کبیرہ گناہ ہے،  اس کی شرعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔

لهذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ فلم دیکھنا ناجائز اور حرام ہے۔

مسلمانوں میں  اپنے اسلاف کی روایت اور طریقہ زندہ کرنے کے لیے ان کے قصے، تذکرے، اور واقعات کی تحریر ی اور  زبانی تشہیر کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200664
تاریخ01-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں