عبد اللہ اور عمر نام میں سے بہتر نام
سوال
میں اپنے بیٹے کا نام رکھنا چاہتا ہوں دو نام تجویز کیے ہیں، براہِ کرم ان میں سے جو زیادہ بہتر ہے اس کی نشان دہی کر دیں: پہلا "عبدالله" اور دوسرا "عمر"۔
جواب
”عبد اللہ“ اور ”عمر“ دونوں ہی اچھے نام ہیں، دونوں نام رکھنا جائز ہے، البتہ ان دونوں میں زیادہ بہتر نام ”عبد اللہ“ ہے؛ اس لیے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے پسندیدہ نام "عبد اللہ" اور "عبد الرحمن" ہیں۔
سنن أبي داود (4 / 287):
" عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ»."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

