بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی زمین کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

سوال

ہماری زمین کے ساتھ متصل تھوڑی سی زمین کا کچھ حصہ لگا ہوا ہے جس کا کوئی مالک نہیں تو ایسی زمین کا کیاحکم ہے؟

جواب

اس زمین سے متعلق حکومتی عہدہ داران سے معلوم کیا جائے کہ یہ زمین کس کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس سے رابطہ کیا جائے اور اس کے حوالے کی جائے۔ بہرصورت مالک معلوم ہو یا نہیں ایسی زمین کو خریدے بغیر اجازت اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200584
تاریخ30-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں