میت کو غسل دینے کی نیت
سوال
مردے کی غسل کی نیت کیا ہے؟
جواب
میت کو غسل دینے کے لیے نیت کرنا ضروری نہیں ہے، نیت کے بغیر بھی غسل ہوجائے گا، البتہ غسل کے لیے نیت کرنا سنت ہے، اس لیے یہ نیت کرلی جائے کہ: ” میت کوغسل دینا ہمارے اوپر لازم ہے اس لیے غسل دیتے ہیں“۔ (مستفاد: فتاوی محمودیہ)
میت كے غسل دینے کے طریقہ کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
میت کو غسل دینے کا طریقہ اور غسل دینے والے کا بعد میں غسل کرنا
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200575
تاریخ30-11-2020

