مرغا مغرب کے بعد اذانیں دیتا ہے
سوال
میرے گھر میں ایک مرغا ہے ، جو مغرب کے بعداذانیں دیتا رہتا ہے، آپ راہ نمائی کریں!
جواب
مرغا معمول کے اوقات کے علاوہ کسی وقت اذان دے تو بھی اسے ذبح کرنا یا اس سے بدشگونی لینا درست نہیں ہے، یہ مرغا بھی عام مرغوں کی طرح ہے۔ اِن باتوں میں اُلجھنے یا پریشان ہونے کی بجائے بامقصد کاموں میں مشغول ہونا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200508
تاریخ28-11-2020

