جمعہ کی نماز قضا ہوجانے کا حکم
سوال
اگر جمعہ قضا ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
اگر کسی کی جمعہ کی نماز نکل جائے تو ظہر کا وقت باقی ہونے کی صورت میں اسے تنہا ظہر کی مکمل نماز (فرائض اور سنتیں) پڑھنی چاہیے، اور اگر ظہر کا وقت بھی ختم ہوچکا ہو تو اسے ظہر کی چار رکعت فرض قضا پڑھنی چاہیے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة." (2/157،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200450
تاریخ27-11-2020

