بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مردانہ قوت کی میڈیسن فروخت کرنا

سوال

میرا میڈیکل اسٹور ہے اپنے شہر میں، میڈیکل اسٹور میں مردانہ قوت کی وقتی میڈیسن رکھنا کیسا ہے شرعاً؟

جواب

مَردانہ قوت کی میڈیسن اپنی دکان میں رکھنا اور اُس کو فروخت کرنا شرعاً جائز ہے بشرطیکہ وہ دوا  کسی معتبر کمپنی نے بنائی ہو، اُس کے اجزاء میں کوئی حرام چیز استعمال نہ کی گئی ہو اور وہ دوا   کسی طرح انسانی صحت کے لیے مضر نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200363
تاریخ25-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں