بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چچی، مامی اور سالی سے پردہ ضروری نہ سمجھنا

سوال

اگر کوئی شخص غیر محرم جیسے چاچی مامی سالی کو دیکھے، اور اس کو مسئلہ بتایا جائے تو بحث کرے کہ یہ تو ہماری ماؤں اور بہنوں کی طرح ہیں تو گویا وہ اس کو جائز سمجھے تو کیا ایسا شخص کافر ہوجائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چاچی، مامی اور سالی کے بارے میں یہ کہنا کہ "یہ تو ہماری ماؤں اور بہنوں کی طرح ہیں"، اس سے کہنے والا کافر نہیں ہوگا؛ کیوں کہ عمر، احترام وغیرہ میں چاچی اور مامی کو ماں سے اور سالی کو بہن سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5 / 134):

"وفي الخلاصة وغيرها: إذا كان في المسألة وجوه توجب التكفير و وجه واحد يمنع التكفير، فعلى المفتي أن يميل إلى الوجه الذي يمنع التكفير تحسينًا للظن بالمسلم، زاد في البزازية: إلا إذا صرح بإرادة موجب الكفر فلاينفعه التأويل حينئذٍ." 

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200335
تاریخ24-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں