بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد حماد / حماداللہ نام رکھنا

سوال

 اپنے بیٹے کا نام "حماد" رکھنا چاہتا ہوں، پورا نام " محمد حماد" ٹھیک ہوگا یا "حماد اللہ" ٹھیک ہوگا؟

جواب

"حماد " نام حمد سے لیا گیا ہے، جس کا معنی ہے: بہت زیادہ  تعریف کرنے والا،  ایک صحابی کا نام بھی حماد ہے؛ لہذا "محمد حماد" نام رکھ سکتے ہیں۔ اگر حماد اللہ نام رکھنا چاہیں تو بھی ٹھیک ہے۔ جس طرح چاہیں نام رکھ لیں۔ فقط واللہ اعلم 

ورجل حمدة کثیر الحمد، ورجل حماد مثله."

( لسان العرب 3/ 156،الناشر: دار صادر بیروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200327
تاریخ24-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں