بارش کے پانی سے شفا حاصل کرنے کا حکم
سوال
بارش کے پانی اور اس سے شفا کے بارے میں احادیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیجیے!
جواب
بارش کا پانی بابرکت ہے، قرآنِ مجید میں اسے ماءِ مبارک بھی کہا گیا ہے:
{ونزلنا من السماء ماء مباركا} [سورۃ ق: ٩]
ترجمہ: اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی اتارا (بارش برسائی)۔
اس کو کسی مرض سے شفا حاصل کرنے کی نیت سے استعمال کرنے میں بھی حرج نہیں، لیکن تلاشِ بسیار کے باوجود اس سلسلے میں کوئی معتبر ومستند حدیث نہیں ملی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200306
تاریخ23-11-2020

