بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مچھلی کے سر پر ضرب لگا کر اسے ٹھنڈا کرنے کے بعد اسے کھانے کا حکم

سوال

میں نے چائنا میں مچھلی خریدی تو انہوں نے اسے پانی سے نکالا اور باوجود منع کرنے کے اس کے سر پر ڈنڈے سے مارا، جس سے وه فورًا ٹھنڈی ہو گئی، اس کا کھانا کیسا ہے؟ دوباره مچھلی اس طریقہ پر لے کر کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسی مچھلی کھانا حلال ہے، البتہ اس طرح اذیت دے کر مارنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200205
تاریخ21-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں