مختار اور مختیار نام رکھنا
سوال
مختار (mukhtar) کا معنی آزاد ہے، لیکن میرا نام مختیار (Mukhtiar) ہے۔ اس کا معني كيا هوگا؟
جواب
"مُختار" کا معنی: ”بااختیار، آزاد، چنا ہوا اور منتخب کیا ہوا“ ہیں، لیکن عربی، اردو اور فارسی لغات میں اس سے ”مختیار“ لفظ کا استعمال نہیں مل سکا۔ اور اصل میں یہ نام "مختار" ہی ہے، مقامی زبانوں کے تلفظ کی وجہ سے لوگ اس کا درست تلفظ نہیں کرتے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200203
تاریخ21-11-2020

