نیشنل سیونگ سینٹر میں سرمایہ کاری
سوال
کیا نیشنل سیونگ سینٹر میں پیسے رکھنا اور اس پیسے پر منافع لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
نیشنل سیونگ سرٹیفکٹ کے ذریعہ جو سرمایہ کاری کی جاتی اس میں شرعی اصولوں کی رعایت نہیں کی جاتی، اس میں متعین شرح منافع پر سرمایہ کاری جاتی ہے، جو رقم اس مد میں جاتی ہے اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے اور اس پر جو منافع ملتا ہے وہ سود ہے، اس لیے نیشنل سیونگ میں سرمایہ کاری جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
نیز مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجئے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

