مناہل نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
لڑکی کا نام "مناہل" رکھنا کیسا ہے اور اس کا تلفظ بھی بتائیں؟
جواب
"مناہل" (مَنَاهِل) (میم اور نون کے زبر اور ہ ہوز کے زیر کے ساتھ ) "منہل" کی جمع ہے، جس کا معنی "پانی کا چشمہ" ہے۔
جیسا کہ "معجم الرائد" میں ہے:
"مناهل: جمع منهل، عين الماء، نبع."
مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203201488
تاریخ14-11-2020

