ڈیجیٹل تصویر یا ویڈیو کا کیا حکم ہے؟
سوال
ڈیجیٹل تصویر یا ویڈیو کا کیا حکم ہے؟
جواب
کسی بھی جان دار کی تصویر کھینچنا، یا ویڈیو بنانا یا بنوانا ناجائز اور حرام ہے، خواہ اس تصویر کشی کے لیے کوئی بھی آلہ استعمال کیا جائے، اہلِ علم و اہلِ فتوی کی بڑی تعداد کی تحقیق کے مطابق تصویر کے جواز و عدمِ جواز کے بارے میں ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل کی تقسیم شرعی نقطۂ نظر سے ناقابلِ اعتبار ہے؛ لہذا ڈیجیٹل تصویر بنانے یا بنوانے سے بچنا لازم اور ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203201487
تاریخ14-11-2020

