بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوتے ہوئے بائیں ہاتھ کہاں رکھتے تھے؟

سوال

آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب آرام فرماتے تھے تو اپنا دایاں ہاتھ ، دائیں رخسار کے نیچے رکھتے تھے اور یہ دعا پڑھتے تھے "رب قنى عذابك يوم تبعث عبادك" اب سوال يه هے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بایاں ہاتھ کہاں رکھتے تھے؟باحوالہ بتائیے۔ 

جواب

واضح رہے کہ احادیث ِ مبارکہ اورشمائل ِ نبوی سے متعلق کتب میں آرام کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیٹنے کے متعلق دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے  رکھنے کا ذکر ملتا ہے، اور  امت کو اس ہیئت پرسونے کی ترغیب بھی وار د ہے،  تاہم آرام کے وقت آپ علیہ الصلاۃ والسلام بایاں ہاتھ کہاں رکھتے تھے؟ کتبِ احادیث وشمائل  میں تلاش کے باوجود اس کی صراحت کسی روایت میں نہیں مل سکی۔ فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201389
تاریخ12-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں