گائے کا دودھ پینا اور بھینس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟
سوال
گائے کا دودھ پینا اور بھینس کا گوشت کھانا چاہیے؟ اس طرح کی بات کو آپ کا قول قرار دیا جاتا ہے تو یہ کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
جن جانوروں کو شریعت نے حلال قرار دیا ہے۔ ان کا دودھ پینا اور ان کا گوشت کھانا بھی درست ہے۔ اور بھینس بھی چوں کہ گائے کی جنس میں سے ہے؛ اس لیے بھینس کا دودھ اور اس کا گوشت گائے کے دودھ اور گوشت کی طرح حلال ہے۔
فتاوی شامی میں ہے(456/6):
"و في الخانیة وغیرھا: لبن المأکول حلال."
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

