بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مچھلی کو ذبح کرنے کا شرعی طریقہ کیاہے؟

سوال

مچھلی کو ذبح کرنے کا شرعی طریقہ کیاہے؟ 

جواب

مچھلی کو ذبح کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ بلا ذبح ہی حلال ہے، البتہ شرط صرف یہ ہے کہ اپنی موت آپ نہ مری ہو۔

"عن ابن عمر رضی الله عنه قال: قال رسول الله ﷺ: أحلت لنا میتتان و دمان، فأما المیتتان: فالحوت والجراد، وأما الدمان: فالکبد والطحال".

(مسند أحمد بن حنبل ۲/۹۸، رقم: ۵۷۲۳، سنن ابن ماجه، باب الکبد والطحال، النسخة الهندیة ۲/۲۳۸، دار السلام رقم: ۳۳۱۴، سنن الدار قطني، کتاب الأشربة وغیرها، دار الکتب العلمیة بیروت ۴/۱۸۴، رقم: ۴۶۸۷)

فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201313
تاریخ10-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں