بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میراث میں بیوہ کا آٹھواں یا چوتھائی حصہ ہے

سوال

شوہر کی وراثت میں بیوی کا  حصہ کتنا ہے؟ شوہر کے فوت ہو جانے کے بعد بیوی کا شوہر کی کس کس چیز پر حق ہوتا ہے؟

جواب

شوہر  مرحوم نے جتنا مال وجائیداد وغیرہ ترکہ میں چھوڑا ہے، اس سب میں شوہر کے فوت ہوجانے کے بعد اس کی بیوہ کا  حصہ ہوگا، اگر شوہر کی کوئی اولاد (لڑکا یا لڑکی) موجود ہو تو کل ترکے میں سے بیوہ کا آٹھواں حصہ   شرعاً مقر رہے، اور اگر مرحوم کی کوئی اولاد نہ ہو تو پھر ایسی صورت میں مرحوم کی بیوہ کو  کل مال وجائیداد سے ایک چوتھائی حصہ ملے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201303
تاریخ10-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں