نکاح کے لیے کتنے گواہوں کا ہونا ضروری ہے؟
سوال
دورانِ نکاح کتنے گواہ ہونے چاہییں اور اس میں مرد کتنے ہونے چاہییں اور عورتیں کتنی ہونی چاہییں؟
جواب
مسلمان مرد و عورت کا نکاح صحیح ہونے کے لیے مجلسِ نکاح میں گواہی کے لیے دو مسلمان عاقل بالغ مردوں یا ایک مسلمان مرد اور دو مسلمان عورتوں کا موجود ہونا ضروری ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"( ومنها: ) الشهادة قال عامة العلماء: إنها شرط جواز النكاح، هكذا في البدائع. وشرط في الشاهد أربعة أمور: الحرية والعقل والبلوغ والإسلام ... ويشترط العدد فلاينعقد النكاح بشاهد واحد، هكذا في البدائع. ولايشترط وصف الذكورة حتى ينعقد بحضور رجل وامرأتين". (6/418)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

