مرحوم کے ترکہ میں ان کی بیوی کے سابقہ شوہر کی اولاد کے حق دار ہونے کا حکم
سوال
کیا میرے دادا کی جائیداد میں سے ان کی بیوی کے پہلے شوہر کی اولاد کا حصہ بنتا ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ دادا مرحوم کے ترکہ میں ان کی بیوی کی پہلے شوہر کی اولاد شرعی طور پر حق دار نہیں ہے،تاہم اگر دادا مرحوم کی بیوی انتقال کرگئی تو ان کی اولاد اپنی والدہ کے ترکے میں حق دار ہوگی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ويستحق الإرث بإحدى خصال ثلاث: بالنسب وهو القرابة، والسبب وهو الزوجية، والولاء ."
(الباب الثانى فى ذوى الفروض، ج:6، ص:447، ط:مكتبة رشيدية)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

