امام مسجد مدرسہ میں قرآن پڑھاتے ہوں تو مدرسہ کے صدقات سے انہیں تنخواہ دینا
سوال
کیا مدرسہ میں جمع ہونے والے صدقہ میں سے امام مسجد کو تنخواہ دی جاسکتی ہے؟ جب کہ وہ بچوں کو قرآن بھی پڑھاتے ہیں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر امام مسجد اسی مدرسہ میں قرآن پڑھاتے ہوں جس مدرسہ میں صدقہ جمع ہونے کے متعلق سوال پوچھا گیا ہے تو غیر واجب صدقات میں سے قرآن پڑھانے کی تنخواہ مذکورہ امام کو دینا جائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 433):
"شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة."
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

