بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سالی کو شہوت سے چھونے سے بیوی کے حرام ہونے کا حکم

سوال

سالی کو اگر شہوت سے ہاتھ لگایا، تو بیوی حرام ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ سالی کو شہوت سے چھونے سے بیوی تو حرام نہیں ہوگی، البتہ سالی سے بے حجاب رہنا، اور بے تکلفانہ باتیں  کرنا، شہوت سے چھونا، سب حرام ہے، اس طرح کا فعل سرزد ہونے سے صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرنا لازم ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لاتحرم عليه امرأته."

(فصل في المحرمات، ج:3، ص:34، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201175
تاریخ08-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں