عفراء نام رکھنا
سوال
عفراء (صحابیہ) نام کے معنی ؟ اور بیٹی کا نام عفراء رکھنا کیسا ہے؟؟؟
جواب
عفراء کے کئی معنی آتے ہیں:
١) سفید زمین۔ (معجم الرائد:أرض بيضاء)
٢) قمری مہینے کی تیرہویں رات۔ ( معجم الرائد: اللیلة الثالثة عشر من الشهر القمري)
٣) مٹی کا اوپری حصہ ۔(المعجم الوسیط : ما علاه التراب)
''عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ'' رضی اللہ عنہا صحابیہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ( أسد الغابة/الإصابة) ان کی نسبت سے ''عفراء'' نام رکھنا درست اور باعثِ برکت ہے، نیز صحابہ ،صحابیات کے نام رکھنے میں معنی کا اعتبار ضروری نہیں، نسبت کافی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

