بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تدفین کے بعد قبرستان سے دور بیٹھ کر اجتماعی دعا کرنے کا حکم

سوال

ہمارے یہاں میت کو دفن اور دعا کے بعد قبرستان سے دور بیٹھ کر اجتماعی دعا کی جاتی  ہے۔ یہ دعا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

اگر میت کی تدفین سے فارغ ہوکر قبرستان سے واپسی کے بعد کسی جگہ اتفاقاً بیٹھ کر میت کے عزیز و اقارب میت کے لیے اجتماعی دعا کریں تو اس کی گنجائش ہے،اگر اس وقت میں اجتماعی دعا کرنے کو سنت یا فضیلت کا کام سمجھا جائے یا کسی مخصوص جگہ یا کیفیت کی کی پابندی کے ساتھ اس کا اہتمام کیا جائے تو اس سے اجتناب لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201143
تاریخ07-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں