رابیل فاطمہ نام رکھنا
سوال
رابیل فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
رابیل کا معنیٰ عربی، اردو اور فارسی لغات میں نہ مل سکا، ممکن ہے کسی دوسری زبان کا لفظ ہو، لیکن جب معنیٰ معلوم نہ ہو تو بہتر ہے کہ "رابیل" کو نام کا حصہ نہ بنایا جائے، البتہ "فاطمہ" نام اچھا ہے، رسول اللہ ﷺ کی لختِ جگر، سیدۃ النساء کا نام مبارک ہے، لہٰذا صرف یہی نام رکھا لیا جائے۔ نیز اس کے علاوہ کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر بھی نام رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203201095
تاریخ06-11-2020

