بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے فرض کے بعد کی چار سنتوں کی نیت

سوال

ظہر کی نماز میں چار سنّت چار فرض دو سنّت دو نفل پڑھے جاتے ہیں، لیکن جمعہ والے دن پہلے چار سنّت پڑھتے ہیں،  پھر جمعہ کی نماز کے دو فرض پڑھتے ہیں، اس کے بعد جو چار سنّت پڑھتے ہیں وہ ظہر کے ہوتے ہیں نا؟ اس کی تصدیق کر دیں. اور ان چار سنّت کی نیت کیسے کرتے ہیں یہ بتا دیں!

جواب

بصورت مسئولہ جمعہ  کی فرض نماز کے بعد  جو سنتیں ہیں وہ جمعہ کی سنتیں ہیں ،ظہر کی نہیں، ان میں جمعہ کی سنت کی نیت ہوگی ، جمعہ کے دن جو شخص جمعہ ادا کر رہا ہو اس سے ظہر کی نماز اور اس کی سنتیں ساقط ہوجاتی ہیں۔

"امداد الفتاویٰ"  میں ہے:

(سوال )جمعہ کی پہلی سنتیں مؤکدہ ہیں یا نہیں؟ اور بعد کی سنتوں میں چار مؤکدہ ہیں یا دو یا سب ؟

(الجواب)جمعہ کی پہلی سنتیں مؤکدہ ہیں ، کذا في الدر المختار اور بعد کی چار مؤکدہ ہیں کذا في الدر المختار."

(امداد الفتاویٰ ج۱ص۶۷۸،ص۶۷۹مطبوعہ دیو بند )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201085
تاریخ06-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں