بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1448ھ 22 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نعلین سینہ پر لگانے کا حکم

سوال

نعلین سینہ میں لگانا کیسا ہے ؟

جواب

رسول اللہ ﷺ  کے وہ  آثارِ متبرکہ  جو آپ ﷺ کے زیر استعمال رہے ہوں یا آپ ﷺ کے جسمِ اطہر سے مس ہوئے ہوں، ان سے تبرک یا انہیں بوسہ دینایا سر پر رکھنا متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور علمائے متقدمین سے ثابت ہے؛ اس لیے اگر  آں حضرت ﷺ کے زیرِ استعمال  نعلین مبارک کسی کو دست یاب ہوجائیں تو ان کا سینے کے  ساتھ لگانا یا سر پر رکھنا یا بوسہ دینا انتہائی سعادت کی بات ہے، لیکن یہ حکم رسول اللہ  ﷺ کے استعمال شدہ نعلین مبارکین کا ہے۔

باقی رسول اللہ کے نعلین کا عکس بناکر اس سے عقیدت کا اظہار کرنا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور سلف صالحین سے ثابت نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201042
تاریخ05-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں