بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انائزہ نام رکھنا

سوال

"انائزہ" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"انائزہ"  نام کا معنیٰ کسی لغت کی کتاب میں نہ مل سکا، جب تک کسی مستند حوالے سے اس کے معنٰی کا اچھا ہونا معلوم نہ ہوجائے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

اسی طرح ایک نام  ’’عنائزہ‘‘ معروف ہے اور  ’’عنائزہ‘‘ عربی زبان میں ’’عنیزۃ‘‘ کی جمع ہو تو اس کا معنی ہے: بہت دور ہونے والی عورتیں۔ اور  ’’عنز‘‘  عربی زبان میں بکری کو کہتے ہیں، اس کی جمع ’’عناز‘‘ بھی آتی ہے۔بہر صورت "انائزہ" اور ’’عنائزہ‘‘   نام مناسب نہیں ہے،اس کی جگہ کوئی اچھا بامعنی نام رکھ لیں۔

’’عنز

" العَنْزُ : الماعِزَةُ ، وهي الأُنثى من المِعْزَى والأَوْعالِ والظِّباءِ ، والجمع أَعْنُزٌ وعُنُوزٌ وعِنازٌ ، وخص بعضهم بالعِنازِ جمع عَنْزِ الظِّباءِ ؛ 
وأَنشد ابن الأَعرابي : أبُهَيُّ ، إِنَّ العَنْزَ تَمْنَع رَبَّها مِن أَنْ يُبَيِّتَ جارَهُ بالحائِل أَراد يا بُهَيَّةُ فرخَّم ، والمعنى أَن العنز يتبلغ أَهلُها بلبنها فتكفيهم الغارةَ على مال الجار المستجير بأَصحابها. 
وحائل : أَرض بعينها ، وأَدخل عليها الأَلف واللام للضرورة ، ومن أَمثال العرب : حَتْفَها تَحْمِلُ ضأْنٌ ...‘‘ الخ

المعجم: لسان العرب۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203201033
تاریخ05-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں