حفاظت کی خاطر سی سی ٹی وی کمرے لگانا
سوال
کیا شریعت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ کسی بھی ادارے یا مسجد و مدرسے میں حفاظت وخطرات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں؟
جواب
سی سی ٹی وی کیمرہ بھی تصویر بناتا ہے، اور تصویر کاناجائز ہوناظاہر ہے؛ لہٰذا اس سے گریز کیا جائے۔ حفاظت اور نگرانی کے لیے دیگر جائز ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں ، البتہ مساجد یا دیگر جگہوں پر انتظامیہ کی جانب سے مجبور کیا جائے اور اس سے بچنے کی کوئی صورت نہ ہو تو اس کا گناہ ان مجبور کرنے والوں پر ہوگا ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

