ایکسیڈنٹ میں بیٹی کی سلامتی پر صدقہ کرنا
سوال
میری بھانجی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو اس کے سلامت بچ جانے پر میری بہن نے ایک بکرے کا صدقہ دیا ہے، اس نے کوئی خاص نیت نہیں کی، اس طرح کا صدقہ کون سی قسم کا ہو گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی بہن نے نذر نہ مانی ہو، بلکہ بیٹی کے بچ جانے پر صرف اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے ثواب کی نیت سے بکرے کو صدقہ کیا ہو تو یہ "نفلی صدقہ" ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200984
تاریخ04-11-2020

