بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی موت کی عدت

سوال

 اگر آج دوپہر 2 بجےشوہر کا انتقال ہو تو آج کا دن بھی عدت میں شمار  ہوگا؟ نیز 130 ویں دن مغرب پر عدت پوری ہوگی یا اگلے دن دو بجے دوپہر کو؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں شوہر کی وفات کے ایک سو تیسویں دن دوپہر دو بجے  عدت مکمل ہوجائے  گی، یعنی عدت کے دن شمار کرتے وقت چوبیس گھنٹے کے اعتبار سے دن شمار کیا جائے گا، پورے چوبیس گھنٹے گزرنے پر ایک دن  سمجھا جائے گا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200967
تاریخ04-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں