شوہر کا طلاق کے بعد بچوں کو ماں سے ملنے سے روکنا
سوال
کیا شوہر کا طلاق کے بعد بچوں کو ماں سے ملنے سے روکنے کا حق حاصل ہے؟
جواب
شوہر کو طلاق کے بعد بچوں کو ماں سے ملنے سے روکنے کا حق حاصل نہیں ہے، بلکہ بچے اگر بالغ ہوں تو ان پر خود لازم ہے کہ والدہ سے ملیں اور اس کے ساتھ حسنِ سلوک کریں، اور اگر چھوٹے ہوں تو ماں کو ان سے ملنے کا حق ہے اور شوہر کا انہیں روکنا ناجائز ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 543):
"الولد متى كان عند أحد الأبوين لايمنع الآخر عن النظر إليه وعن تعاهده، كذا في التتارخانية ناقلًا عن الحاوي."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

