جمعہ کی مبارک باد دینے کا حکم
سوال
جمعہ کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟ کیا اس کی شرعی حیثیت ہے؟ اور اگر ہے تو کیا یہ سنت عمل ہے؟
جواب
جمعہ کی مبارک باد دینا نہ سنت ہے نہ مستحب، بلکہ مباح عمل ہے بشرطیکہ اس کا التزام اور اہتمام نہ کیا جائے، اسے فضیلت کا کام نہ سمجھا جائے اور جمعہ کی مبارک نہ دینے والے کو برا نہ سمجھا جائے اور نہ ہی برا کہا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200948
تاریخ03-11-2020

