بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا

سوال

کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ اس سے چوں کہ منہ میں بدبو ہوجاتی ہے، اور فرشتوں کو بدبو ناپسند ہے، اس لیے اس وضو سے تلاوت اور نماز وغیرہ پڑھنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ وضو دوبارہ کرلیا جائے یا کم از کم اچھی طرح کلی کرکے منہ صاف کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200942
تاریخ03-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں