رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا / رضاعی ماں کی نواسی سے نکاح کرنا
سوال
کیا رضاعی ماں کی نواسی سے نکاح جائز ہے؟
جواب
رضاعی ماں کی نواسی رضاعی بھانجی ہوتی ہے اور رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا ناجائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 213):
"(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان".
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200930
تاریخ03-11-2020

