بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روحان اور زوحان نام رکھنا

سوال

"محمد زوحان" اور "محمد روحان" نام رکھنا جائز ہے؟

جواب

"رَوْحَان" عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: خوش گوار، بادِ نسیم، مہربانی، رحم، خوشی و مسرت/ (القاموس الوحید)۔

اس لفظ کے معانی اچھے ہیں؛ لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔

"زَوْحَان" بھی عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: ہٹنا، الگ ہونا۔ (القاموس الوحید)۔

اس نام کے بجائے کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی (رضی اللہ عنہ) کا نام رکھ لیا جائے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144203200914
تاریخ03-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں