عیان نام
سوال
عیان نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’عَیَّان‘‘ (عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ) نام رکھا جا سکتا ہے، جس کے ایک معنی "کشادہ آنکھوں والا" کے آتے ہیں۔
باقی ’’ایان‘‘ نام رکھنا درست نہیں ہے،کیوں کہ یہ اگرچہ عربی لفظ ہے، لیکن اس کا تلفظ الف پر زبر اور ی پر تشدید کے ساتھ ’’أَیَّان‘‘ ہے، اور کلامِ عرب میں یہ اسمِ شرط ہے، جس کا معنی "کب" ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔
’’ أيّان : (معجم الرائد) (اسم) 1- إسم شرط للزمان يجزم فعلين ، نحو : « أيان تدرس تنجح » 2- إسم استفهام بمعنى « متى » ، نحو : أيان ترجع؟ »‘‘.
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

