فجر کی نماز کے بعد سجدہ تلاوت کرنے کا حکم
سوال
فجر کی نماز کے بعد سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں؟
جواب
نماز فجر کے بعد طلوعِ آفتاب سے پہلے تک سجدہ تلاوت کی ادائیگی درست ہے، البتہ عین طلوع وقت سجدہ تلاوت جائز نہیں، الا یہ کہ اسی وقت آیتِ سجدہ کی تلاوت کی تو اس سجدہ تلاوت کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
''فتاوی ہندیہ'' میں ہے:
"(الفصل الثالث في بيان الأوقات التي لا تجوز فيها الصلاة وتكره فيها ) ثلاث ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة: إذا طلعت الشمس حتى ترتفع وعند الانتصاف إلى أن تزول وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك فإنه يجوز أداؤه عند الغروب." (2/257)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

