بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

درود شریف اٹھتے بیٹھتے پڑھنا

سوال

کیا دورود شریف گاڑی، موٹر سائیکل چلاتے وقت، بازاروں میں چلتے پھرتے، لیٹے بیٹھے پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

فقہاء نے سات جگہوں پر درود شریف پڑھنے کو مکروہ لکھا ہے۔

(۱) اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرتے وقت۔

(۲) پیشاب وپاخانہ کرتے وقت۔

(۳) کسی چیز کے بیچنے کے ارادے سے کسی کو دکھانے کے وقت (تاکہ اس سے سامنے والے کو چیز کی عمدگی معلوم ہو)۔

(۴) ٹھوکر لگتے وقت۔

(۵) تعجب کے وقت۔

(۶) ذبح کرتے وقت۔

(۷) چھینک آنے پر۔

ان سات جگہوں کے علاوہ گاڑی چلاتے وقت، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، ہر وقت درود شریف پڑھ  سکتے ہیں، بشرطیکہ اپنا ستر چھپا ہوا ہو۔ نیز ناپاکی کی جگہ میں بھی نہ پڑھا جائے۔

''الدر المختار وحاشية ابن عابدين'' (رد المحتار) (1/ 518):

"تكره الصلاة عليه صلى الله عليه وسلم في سبعة مواضع: الجماع، وحاجة الإنسان، وشهرة المبيع والعثرة، والتعجب، والذبح، والعطاس على خلاف في الثلاثة الأخيرة شرح الدلائل، ونص على الثلاثة عندنا في الشرعة فقال: ولايذكره عند العطاس، ولا عند ذبح الذبيحة، ولا عند التعجب."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200850
تاریخ02-11-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں