میزان بینک کی ایزی ہوم اسکیم سے گھر لینا
سوال
میزان بینک کے ایزی ہوم (Easy Home) سے گھر خریدنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
ملک کے جمہور علمائے کرام اور مفتیانِ عظام کی رائے کے مطابق جتنے مروجہ غیر سودی بینک ہیں ان کے معاملات مکمل طور پر شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں۔ تفصیلی معلومات کے لیے ہماری کتاب ’’مروجہ اسلامی بینکاری‘‘ کا مطالعہ مفید رہے گا۔
باقی میزان بینک کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق میزان بینک "میرا پاکستان میرا گھر" نامی سکیم میں شرکتِ متناقصہ (diminishing musharka) کے ذریعہ فائنینسنگ کرتی ہے۔ یہ طریقہ شرعی تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے ناجائز ہے اور سودی معاملہ کے مشابہ ہے؛ لہذا اس سکیم کے تحت گھر لینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

