کرسچن (عیسائی) کے ساتھ کھانا کھانے کا حکم
سوال
کیا ہم کسی کرسچن (عیسائی) کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں؟
جواب
کھانا حلال اور پاک ہو نیز برتن بھی پاک ہو، اور عیسائیوں کی کوئی مذہبی تقریب نہ ہو تو کرسچن (عیسائی) کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200780
تاریخ31-10-2020

