بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دلہن کا پیلا جوڑا پہننا

سوال

اگر مایوں بیٹھنا مقصود نہ ہو، لیکن دلہن کو ویسے ہی پیلا جوڑا پہنا دیا جائے کہ وہ دلہن لگے۔ تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

اگر یہ پیلا جوڑا لڑکی اور اس کے رشتہ دار مایوں   کی رسم کی غرض سے پہنیں تو اس رسم سے اجتناب کرنا چاہیے، یہ غیر اقوام کی رسم ہے، اور اگر  مایوں کی رسم مقصد نہ ہو اور دلہن ویسے ہی پیلا جوڑا پہن لے تو  مضائقہ نہیں ہے۔ تاہم یہ رسم مشہور ہے، اور اس روز دلہن کو دلہن دِکھنے کی غرض سے پیلا جوڑا پہنانے کا باعث بھی یہی ہے، اگرچہ رسم سے بچا جارہاہے؛ اس لیے دلہن دِکھنے کی غرض سے پیلا جوڑا پہنانے سے بھی اجتناب بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200753
تاریخ30-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں